وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے شکار بچوں کے لیے خوبصورت تحفہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپتال میں داخل کرونا وائرس کے شکار بہن بھائیوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا کے شکار معصوم بچوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال میں داخل بچوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔
سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بچوں کو میو اسپتال میں داخل ان کے والد کے ساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہےجہاں بچوں کو ان کے والد کے ساتھ رکھا جائے گا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بچوں کی صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر کورونا سے متاثرہ معصوم بچوں کی تصاویر دیکھ کر وزیراعلیٰ @UsmanAKBuzdar نے بچوں کے لیے Tabs، چاکلیٹس، کھلونے، سینیٹائزرز اور پھول بھجوا دئیے
بچوں کو میو ہسپتال میں ان کےوالد کےساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیاگیا. بچوں کی صحت کےحوالے سےوزیراعلیٰ کو مسلسل آگاہ رکھاجائےگا pic.twitter.com/yoDQkl9yAQ
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 14, 2020
لاہور کے دو چھوٹے بہن بھائی کورونا وائرس کا شکار
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں دو چھوٹے بچوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔