تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جب کہ صوبے کے ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے فائل کہیں نہیں رکنی چاہیے۔ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت دوائیں ملیں۔ اس لیے ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام دوائیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200 کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ادارے میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے گا۔ وہاں کی خالی اراضی پر عملے کی رہائشگاہیں بنائی جائیں گی جب کہ اینستھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خصوصی الاؤنس دیں گے۔

Comments

- Advertisement -