جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کر دیں اور کہا سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، ، جس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈلائنز وضع کیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبر پختونخوا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ’’کے پی کو سود سے پاک بنانے کے لیے پالیسی تیار کر رہے ہیں، جلد اسلامک انویسٹمنٹ ماڈل متعارف کرائیں گے۔‘‘

سہیل آفریدی نے شکوہ کیا کہ منتخب وزیراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز پر کسی کو بھی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں صوبے کے انتظامی، معاشی اور امن و امان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں