The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سائلین کی آمد پر پابندی عائد

کراچی: سندھ میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں اضافے کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس میں سائلین کی آمد پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی حدود میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، نزلہ زکام، بخار والے ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پرپابندی ہوگی، پچاس سال سےزائد عمر کے ملازمین گھر سےکام کریں گے، ٹریول ہسٹری رکھنے والے ملازمین پر لازم ہوگا گھر میں قرنطینہ مکمل کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کی حاضری ایک تہائی کردی گئی ہے، حاضری کا شیڈول سیکیورٹی سمیت پروٹوکول اسٹاف پر بھی ہوگا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو ہینڈسینیٹائزر کے لازمی استعمال کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے والے تمام ملازمین کو تھرمل گن سےچیک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 مریض جاں بحق

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائےگی۔

واضح رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آج انتقال کر گئے، جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز کرونا وائرس کی صورت حال پر بیان دیا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 822 کیسز سامنے آئے، جبکہ وائرس کے باعث مزید چار مریضوں کا انتقال ہوا تھا، 822 نئےکیسز میں سے621 کاتعلق کراچی سے تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں