منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے کہا اسلامی فوجی اتحادسےدہشت گردی کےخلاف کوششوں کومنظم بنانے کے لیے ہے جبکہ جنرل(ر)راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد کےقیام سے دہشت گردی کےخلاف عالمی کوششوں کوتقویت ملی۔

تفصیلات کے مطابقدہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اینڈ چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا دہشت گردی سےپاکستان کوبہت نقصان پہنچا، اسلامی فوجی اتحاددہشت گردی کےخلاف مربوط پلیٹ فارم ہے، افواج ،عوام اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی۔

اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے ، اسلامی فوجی اتحادسےدہشت گردی کےخلاف کوششوں کومنظم بنانے کے لیے ہے، صادق سجرانی

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں چاہتا کوئی بھی ملک ایسی صورتحال سے دوچار ہو ، اتحاد کے قیام سےدہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملےگی، اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے ، اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو منظم بنانے کے لیے ہے۔

انھوں نے مزید کہا دہشت گردی کے خلاف اتحاد سے مسلم اور دیگر ممالک فائدہ اٹھاسکتے ہیں، خوشی ہے اتحاد کی قیادت پاکستان کے جنرل (ر) راحیل شریف کر رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے، امن ترقی کی ضمانت ہے ،مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، دیرپا امن خطے سےغربت اور معاشی عدم استحکام کے خاتمے میں مددگار ہوگا۔

پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے،  جنرل(ر)راحیل شریف


اس موقع پر اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان خطےکی ترقی ،خوشحالی اور امن چاہتاہے۔

،جنرل(ر)راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد کےقیام سے دہشت گردی کےخلاف عالمی کوششوں کوتقویت ملی ، اتحاد خطے بلکہ دنیا میں دہشت گردی کے خاتمےکی کوششوں کو مربوط بنائے گا۔

مزید پڑھیں :  وزیرخارجہ کی اسلامی فوجی اتحادکےکمانڈران چیف راحیل شریف سے ملاقات

اس سے قبل  اسلامی فوجی اتحادکےکمانڈران چیف راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  سے ملاقات کی تھی،ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحادکی کاوشوں کوسراہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں