جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

آرمی چیف سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف الشین گولیئیف نے آج ملاقات کی۔

پاک آرمی کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل جنرل الشین گولیئیف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

[bs-quote quote=”آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

اس اہم ملاقات میں باہمی دل چسپی و پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں جمہوریہ آذر بائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کام یابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

قبل ازیں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آمد پر آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

جمہوریہ آذربائیجان کے معزز مہمان کی آمد پر پاک فوج کے ایک مستعد دستے نے انھیں گارڈ آف آنر دیا۔


یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات


واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں