لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا، اس کے بعد گراؤنڈ میں ہاکی کھیل کر ایونٹ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، شہباز احمد سینئر سمیت ہاکی کے کھلاڑی شریک ہوئے۔
ٹورنامنٹ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس کا پہلا میچ کھیلا گیا، میچ میں نیوی نے پورٹ قاسم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
بشارت علی نے نیوی کی جانب سے 2 اور محمد شہیر نے 1 گول اسکور کیا۔
پورٹ قاسم کے عاطف یعقوب اور علیم نے 1، 1 گول کیا، بہترین کھیل پیش کرنے پر نیوی کے بشارت علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کوپرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی تھی جس کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔
سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے درکار ہیں، وفاقی حکومت نے پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو فنڈنگ کی حامی بھرتے ہوئے 250 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔
100ملین کی گرانٹ پی ایچ ایف خود اکٹھا کرے گی، پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے آج آخری دن ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی۔
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
کمیٹی ممبران شہلا رضا اور مہرین رزاق بھٹو نے ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی اور آئینی معاملات پر سوالات اٹھائے، شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی غیر آئینی ہے جبکہ پاکستان میرٹ پر کوالیفائی نہیں کر پایا اور نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے پر موقع ملا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


