انضمام الحق ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہم، تبدیلی کا عندیہ دے دیا
The news is by your side.

Advertisement

چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہم، تبدیلی کا عندیہ دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ صرف کپتان کا قصور نہیں ہے، اگر کوئی ذمہ داری نہیں لے گا، تو  پھر تبدیلی ضرور  ہو گی، چیف سلیکٹر نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی کارکردگی ناقص ہے۔

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ امام کو میرے ساتھ جوڑا جاتا ہے، اس لئے زیادہ تنقید ہوتی ہے.


مزید پڑھیں: پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی، سرفراز احمد


انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کپتان تا حیات نہیں ہوتا، جنوبی افریقا کی سیریز ہمیشہ سے سخت رہی ہے، ہمیں بہت محنت کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا. تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کے شسکت ہوئی.

پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں‌ پاکستان اچھی کارکردگی کے بعد ڈگمگا گئی اور دونوں میچ پاکستان کی شکست پر  ختم ہوئے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں