تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

"یہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرا سکتی ہے”

لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور میں انگلینڈ سے سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری ایک سال پہلے ہی شروع کردی تھی جو کھلاڑی ایک سال سے ٹیم کا حصہ رہے انہیں ہی شامل کیا گیا  ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایک دو میچز کی بنیاد پر ڈراپ نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہم نے بھارت کو بھی ہرایا ہے گزشتہ ایک سال میں ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

اس سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اسکواڈ کا اعلان کیا، بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔

اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی ، افتخار احمد ،حارف رؤف، خوشدل شاہ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کا پروانہ ملا جبکہ عابد جمال، محمد حارث ( ریزو وکٹ کیپر) ، شاہ نواز دھانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -