تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا با ضابطہ اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر اورمشتاق احمد کو نیشنل اکیڈمی کا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے اس بات کا با ضابطہ اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں انضمام الحق کی رضامندی کے ساتھ افغان کرکٹ بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس بات کی اجازت دی.

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے باعث غیر ملکی کوچز نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے معذرت کا اظہار کیا تھا لیکن بہت سے غیر ملکی کوچز پاکستان میں آنے کیلئے تیار ہیں، آئندہ چند روز میں کوچ کی تقرری کا اعلان بھی کر دیا جائے گا،.

انہوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی کو خودمختار بناناچاہتے ہیں اور اسے چلانے کیلئے بہت ہی معتبر قسم کے آدمی آئیں جو نہ صرف نیشنل اکیڈمی کو چلائیں بلکہ نچلی سطح پر بھی کام کریں اسی لیے محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو نیشنل اکیڈمی میں ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولز اور یونیورسٹی کرکٹ کا جلد اعلان کرنے والے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں کو بھی اس دائرے میں لے کر آئیں گے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں اس ٹیم کی خدمت کر سکوں اور بورڈ نے مجھے اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا، میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنے عہدے سے انصاف کرسکوں۔

انضمام الحق نے بتایا کہ میں نے بورڈ سے اپنے سلیکٹرز خود چُننے کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ توصیف احمد، وسیم احمد اور وجاہت اللہ واسطی سلیکٹرز ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کو بہترین کھلاڑی سلیکٹ کرکے دے سکوں۔

 

Comments

- Advertisement -