منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مرغی مزید مہنگی ہوگئی،دال چناکی قیمت بھی آسمان پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں مرغی فروشوں نے وزیر خزانہ کی بھی نہ سنی، مرغی کا گوشت سستا کرنے کےبجائے مزید مہنگا کردیا، غریبوں کا دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، دال چنا کی قیمت بھی آسمان چھونے لگی۔

اس ماہ کے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت تین سو ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، گائے اور بکرے کا گوشت اور مرغی تو عوام کی پہنچ سے باہر تھی ہی ۔

مگر اب چنے کی دال بھی مہنگی ہوگئی ہے، ایک ماہ میں چنےکی دال کی قیمت میں چھیتیس روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ریٹیل سطح پر دال چناکی قیمت ایک سو چالیس روپے فی کلو ہوگئی ہے، گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ نے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ان کا یہ حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں