تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بچے کی پہلی سالگرہ پر قیامت ٹوٹ پڑی (کمزور دل افراد نہ پڑھیں)

نئی دہلی: بھارتی بچے کی پہلی سالگرہ کی خوشی کے موقع پر سجائے گئے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر نوئیڈا میں کمسن بچہ 12 منزلہ عمارت سے گرکر ہلاک ہوگیا، اس دل دہلا دینے والے حادثے کی وجہ سے والدین صدمے کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ والدین نے اپنے بیٹے کا پہلا سال مکمل ہونے پر مختصر سی تقریب منعقد کی تھی، ماں باپ گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ اس دوران کمسن کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ فیملی عمارت کی بارہویں منزل پر رہائش پذیر ہے اور بچہ بھی اتنی بلندی سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

Child, 1, Playing On Birthday, Falls To Death From 12th Floor In Noida

نونیڈا کی ‘کاسا’ نامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ والدین گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ اس دوران کمسن رینگتا ہوا سیڑھیوں کی طرف آیا اور گرل میں موجود پھانک کے باعث سیدھے زمین پر آگرا۔

اس حوالے میں رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ریوان نامی بچے کی تقریب میں شرکت کے لیے قریبی رشتے دار گھر پہنچ بھی چکے تھے، کمسن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

والدین کا کہنا ہے کہ بیٹا کس طرح کمروں سے نکل کر سیڑھیوں کی طرف گیا ہمیں پتا نہیں چل سکا۔

Comments

- Advertisement -