پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی : متعدد کمسن بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کم عمر بچیوں سے زیادتیوں کے متعدد واقعات میں ملوث ملزم کو ملیر پولیس نےگرفتار کرلیا ، ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی کافی شکایات موصول ہورہی تھیں، واقعات میں تیزی آئی تو اس سلسلے میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،مذکورہ ٹیم  نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

- Advertisement -

 ذوالفقار لاڑک نے بتایا کہ دوران تفتیش پانچ کیسز ایسے سامنے آئے جن کی ڈی این اے رپورٹس میں واضح ہوا کہ  ان تمام وارداتوں میں ایک ہی ملزم امجد علی ملوث ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ملزم کی بچی کے گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، ملزم کو اسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم امجد علی چھ سال قبل کراچی آیا، ملزم نے سی سی ٹی وی کیمرے سے کچھ دور ہی بچی کو اغواء کیا تھا، جس کے بعد اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ضلع ملیر میں26سے زائد زیادتی کی وارداتیں کرچکا ہے،26 میں سے پانچ ڈی این اے رپورٹس میں ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ اس کے مزید بیس کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بڑی رقم موجود ہے، رقم کی موجودگی اور کریڈٹ کارڈز سے شکوک پیدا ہوئے، ملزم کے قبضے سے پانچ موبائل فونز اور دس سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ کی وجہ سے تفتیش میں بہت مدد ملی، کارروائی کے دوران ایک اہم ملزم امجد علی گرفتار ہوا، ملزم امجد علی کا تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے اور وہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں گل احمد فیکٹری میں ملازم ہے۔

ملزم نفسیاتی مریض بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس نے واردارتوں کے دوران سات سے نو سال کی بچیوں کو نشانہ بنایا، اس نے ہر واردات جمعے کے دن کی ہے، ملزم ایک جگہ نہیں بلکہ مختلف مقامات پر وارداتیں کیاکرتا تھا۔

 ملزم کے خلاف تھانہ شاہ لطیف میں مقدمہ درج ہوا ہے، اس کے علاوہ  پنجاب پولیس کے ریکارڈ سے بھی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ کیا وہاں بھی ملزم نے ایسی وارداتیں کیں ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: عمرکورٹ میں بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق2015میں قائدآباد تھانے میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ2016,17اور 2018فروری میں بھی مختلف کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں