اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

بچوں سے زیادتی کے مقدمات، ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا تیزی سے فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے بچے سے زیادتی کے ملزم ساجد عرف سجو کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ ‏عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرتے ہوٸے حکم دیا کہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے تیزی سے فیصلے ‏ہونے چاہییں ایسے مقدمات کے ترجیحی طور پر 6 ماہ میں فیصلے کئے جائیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ جہاں الزامات جھوٹ نکلیں وہیں کیس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے بچوں سے ‏زیادتی کے قانون کو کچھ لوگ غلط استعمال کر سکتے ہیں جہاں بچوں کو زیادتی سے بچانے کی ضرورت ہے وہاں ‏بے گناہ کو جھوٹے الزامات سے بھی بچانا ہے۔ ‏

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے عموما ایسے کیسز جلد رپورٹ نہیں ہوتے۔ عدالت نے رجسٹرار ‏لاہور ہائیکورٹ کو فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔ ملزم ساجد عرف سجو پر ٹوبہ ٹیک ‏سنگھ میں 6 سال کے بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ وقوعہ کے سات دن بعد درج کرایا گیا. بدنیتی سے مقدمہ درج ہوا واقعہ سے ‏کوٸی تعلق نہیں لہذا ضمانت منظور کی جاٸے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں