تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دوستوں کے سامنے دانٹ سے دلبرداشتہ بچے نے خودکشی کرلی

قاہرہ : دس سالہ بچے کو دوستوں کے سامنے ڈانٹے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقع مصر کے علاقے الدقھلیہ کے ایک گاوں میں پیش آٰیا جہاں ایک کم نوعمر لڑکے نے معمولی سی بات پر پھندا لگاکر خودکشی کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکا گھر کے باہر اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیل رہا کہ دادی نے دوستوں کے سامنے اس کی ڈانٹ لگادی۔

دوستوں کے سامنے ڈانٹنے جانا اسے اس قدر گراں گزرا کہ اس نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کافی دیر گزرنے کے بعد جب بچہ نظر نہیں آیا تو اہل خانہ نے اسے تلاش کرنا شروع لیکن وہ کہیں ملا اور جب گھر کے اندرونی کمرے میں بچے کی تلاش کی گئی تو اس کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

گھر میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے معلوم ہوا کہ بچے نے دادی کی دانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خود پھندا لگایا ہے۔

Comments

- Advertisement -