تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فلم دیکھنےکے لیے پیسے نہ ملنے پر بچے نے انتہائی قدم اٹھالیا

بھارتی ریاست تنلگانہ میں  11سالہ بچے نے والدین کی جانب سے فلم دیکھنے کے لیے پیسے نہ ملنے پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارت میں فلم بینی کے شوقین افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیے وہ کئی جتن کرتے ہیں لیکن 11 سالہ بچہ فلم کا ایسا شوقین نکلا کہ ٹکٹ کے لیے پیسے نہ ملنے پر اپنی زندگی ہی ختم کرکے والدین کو زندگی بھر کا غم دے گیا۔

یہ حیران کن اور افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر جگتیال میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق 11 سالہ بچے نے صرف فلم دیکھنے کے لیے والدین سے پیسے نہ ملنے پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے بچے کی شناخت پی نودیپ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اداکار پون کمار کا بہت بڑا پرستار تھا۔

اس نے اپنے دوستوں کے ہمراہ پون کمار کی جلد ریلیز ہونے والی نئی فلم دیکھنے کا منصوبہ بنایا تھا اور والدین سے فلم کے ٹکٹ کے لیے 300روپے مانگے تھے۔

والدین کے رقم دینے سے انکار پر نودیپ غصے اور مایوسی کی لپیٹ میں آگیا اور اپنے گھر کی بالکنی سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب بیٹے کی موت سے والدین صدمے سے دوچار ہیں۔

Comments

- Advertisement -