تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سوات، اسکول وین کھائی میں‌ جاگری، تین بچے جاں‌ بحق، 26 زخمی

سوات: خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ سے واپس آنے والی اسکول وین خوازہ خیلہ کے قریب کھائی میں گر گئی، جس میں اب تک تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق خیبرپختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں واقع وادی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ہفتے کے روز اسکول وین موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ اسکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

اس وین میں سوار تمام 26 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی۔ جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر کے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا۔  آخری موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچے دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نےگبین جبہ میں پیش آنے والے اسکول وین حادثےکانوٹس  لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈپٹی کمشنر نے وین کی حالت، فٹنس سرٹیفیکٹ سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر وین کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل مٹہ اور سیدو شریف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں زخمی بچوں کے فوری علاج کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -