site
stats
پنجاب

شیخ زائداسپتال میں نرس کی غفلت، ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق

لاہور: شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج ڈیڑھ ماہ کی بچی نرس کے مبینہ طورپرغلط انجیکشن لگانے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ کی بچی نورفاطمہ کے ورثاء کا کہنا تھا کہ بچی کی طبعیت خراب ہونے کے باعث اس کوشیخ زید اسپتال لائے تھے۔

اسپتال میں نرس نے ڈاکٹرکے کہنے پربچی کو ایک انجیکشن لگایاجس کے لگتے ہی بچی کے جسم پرلال نشان پڑنے لگے اورکچھ ہی دیر بعد بچی دم توڑگئی۔

ورثاء نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے انہیں انصاف دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top