تلنگانہ: بھارت میں تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں پانی کی بوتل کا ڈھکن گلے میں پھنسنے کے باعث 9 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ اکلوتے بچے کی موت پر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ دیوی نگر علاقہ کے رہنے والے لکشمن اور گایتری کا 9 ماہ کا بیٹا آریہ وردھن 12 اکتوبر کو گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے پانی کی بوتل منہ میں ڈال لی، اس دوران بوتل کا ڈھکن اس کے گلے میں پھنس گیا۔
رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچے کے گلے سے ڈھکن تو نکال لیا تاہم اس دوران بچے کے گلے میں شدید چوٹ لگ گئی۔
گلے میں بسکٹ پھنسنے سے معصوم بچہ جان سے گیا
اگلے دن اس کی طبیعت بگڑنے پر والدین اسے نارائن پیٹ کے ضلعی سرکاری اسپتال لے گئے، حالت تشویشناک ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر بچہ جانبر نہ ہوسکا۔


