site
stats
پاکستان

کراچی:شادی ہال کے ٹینک میں گر کر 6سالہ بچی جاں بحق

کراچی : بلوچ کالونی میں واقع شادی ہال کے زیرِ زمین واٹر ٹینک میں بچی گر کر جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد اس کا مقدمہ ہال کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شادی کی تقریب میں شریک چھ سال کی بچی اربِش زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، پریشان حال ماں باپ اپنی نور نظر کو جگہ جگہ ڈھونڈتے رہے لیکن رات گئے ان کی ساری امیدوں پر اس وقت پانی پھرگیا جب بچی کی لاش شادی ہال کے ٹینک سے ملی۔

اس جگر سوز واقعہ نے ماں باپ کے پیروں تلے سے زمین نکال دی، ماں باپ کی نور نظر کی بے جان نظریں اپنا مجرم تلاش کر رہی تھیں۔

بچی کی لاش ملنے پر اس کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گئے جہاں پولیس نے ہال کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اربش کے والدین برنس روڈ کے رہائشی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top