منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اسکول ٹیچرنے تیسری کلاس کی طالبہ کی انگلی توڑدی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں نجی اسکول کے ٹیچر نے کلاس میں شور مچانے پر معصوم بچی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں نجی اسکول کے ٹیچر نے شور مچانے پر تشدد کا بشانہ بنایا‘ ڈاکٹر کے مطاق تشدد سے بچی کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی ہے۔

واضح رہے کہ تدریس کی تقدیس سے عاری اس اسکول ٹیچر نے تیسری جماعت میں موجود 34 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پرنسپل کا طلبہ پر وحشیانہ تشدد، مقدمہ درج، پرنسپل گرفتار

تشدد کا شکار متاثرہ بچی کے والد نے متعلقہ تھانے میں اسکول ٹیچر کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے اور اس ٹیچر کے خلاف فی الفور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسکولوں میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جن پر سول سوسائٹی اورہیومن رائٹس کی تنظیموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے تاہم محکمہ تعلیم کے کان پر جوں نہیں رینگتی جس کے سبب اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں