تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

پب جی کی خاطر بچے نے والدین کے لاکھوں روپے لٹا دئیے

نئی دہلی : بھارت میں بچے نے پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدین کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اڑا دئیے۔

پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدین و بزرگوں کا قتل، چوری ڈکیتی اور اکاؤنٹس سے بلا اجازت رقم خرچ کرنے کے متعدد واقعات بھارت میں رونما ہوچکے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی کے علاقے جوگیشوری میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ بچے نے پب جی گیم کھیلنے کی خاطر والدہ کے اکاؤنٹ میں موجود دس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرڈالی۔

صورتحال والدین کو پتہ چلی تو انہوں نے بچے کو خوب ڈانٹا جس سے پریشان ہوکر وہ گھر سے فرار ہوگیا اور والدین کے نام ایک خط چھوڑ دیا۔

خط میں لکھا تھا کہ میں گھر چھوڑ کر جارہا ہوں اور پھر کبھی واپس نہیں آؤں گا۔

والدین نے بچے کے فرار کی اطلاع پولیس کو دی تو انہوں نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کی تاہم کئی روز تک پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کئی روز کی تلاش کے بعد بچے کو ممبئی کے دور دراز علاقے سے ڈھونڈ نکالا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

Comments

- Advertisement -