The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں دکاندار کا بچے پر پائپ سے تشدد، پلاس سے ناخن کھینچ لیے

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں دکاندار نے 11 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں دکاندار نے 11 سالہ بچے پر پائپ سے تشدد کیا اور پلاس سے ناخن کھینچ لیے۔

نشتر کالونی میں 11 سال کا موسیٰ سودا سلف لینے کے لیے گھر کے قریب دکان پر گیا، بچے کے گھر واپس نہ آنے پر تایا نے نشتر کالونی تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔

بچے کے تایا کے مطابق موسیٰ نیم بیہوشی کی حالت میں گلی کے باہر سے ملا اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔

اہلخانہ کے مطابق نامعلوم نوسرباز بچے کو ایل سی ڈی لینے کے لیے کاہنہ لے گیا، نوسربازوں نے گھر والوں کو ایل سی ڈی دکھانے کا بہانا بنایا اور موسیٰ کو بطور ضمانت دکاندار کے پاس چھوڑ گئے۔

موسیٰ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوسرباز کے واپس نہ آنے پر دکاندار نے بچے پر بہیمانہ تشدد کیا، زخمی بچے موسیٰ نے بتایا کہ دکاندار نے پائپ سے مارا، پلاس سے میرے ناخن نوچے گئے۔

بچے کی دادی اور والد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں