The news is by your side.

Advertisement

دبئی میں خوفناک کار حادثہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم عمر بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

دبئی کے مقامی اخبار امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق المنظر پارک کے علاقے میں کار سوار نے ایک بچے کو ٹکر ماری اور وہاں سے فرار ہوگیا، ٹکر لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ایک ہفتے قبل پیش آیا، متاثرہ بچہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کار سوار نے اُسے ٹکر ماری اور پھر وہاں سے با آسانی فرار ہوگیا۔

ڈاکٹرز نے بچے کی حالت کو تشویشناک قرار دیا جبکہ پولیس نے کار سوار کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے بھی خوفناک کار حادثہ اُس وقت پیش آیا تھا جب تیزی رفتاری کے دوران ڈرائیور  دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ڈرائیور نے تیز رفتاری میں اوور ٹیک کیا تو اچانک سامنے ٹرک آگیا، جسے دیکھ کر کار سوار کے اوسان خطا ہوئے اور پھر گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے جاکر ٹکرائی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں