پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا میں ہزاروں کمسن بچے زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : انسانیت کے نام نہاد علمبردار امریکہ میں17 ہزار سے زیادہ بچے حراست میں لیے گئے،

تفصیلات کے مطابق بغیر والدین یا رشتہ داروں کے ہمراہ امریکہ آنے والے 17،056 تارکین وطن بچے امریکی حکام کی حراست میں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ اطلاع تارکین وطن بچوں کے بارے میں جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں دی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق محکمہ صحت اور انسانی خدمات اور داخلی سلامتی نے جمعرات کو اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ بدھ تک امریکہ میں کل 11،900 تارکین وطن ایچ ایچ ایس کے زیر انتظام دیکھ بھال کے مراکز میں ہیں اور مزید5،156کسٹمز کے تحفظ کے لئے زیر حراست ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی فورس نے اعلان کیا تھا کہ وہ سان انتونیو اور ٹیکساس میں نئے عارضی مراکز کھول رہی ہے جس میں 2،400 تارکین وطن بچوں کو رکھا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں