تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لینڈنگ گیئر سے مردہ حالت میں بچہ برآمد

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر سے بچے کی لاش ملنے پر کھلبی مچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرفرانس کا طیارہ جنوبی اٹلانٹکا کے شہر ایبدن سے پیرس پہنچا تھا جہاں چارلس دی گوالی ایئرپورٹ پر جانچ کے دوران لینڈنگ گیئر سے 10 سالہ بچہ مردہ حالت میں ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، ایئرلائن نے بیان میں کہا ہے کہ اس دلخراش واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ طیارے نے چھ گھنٹے کی مسافت طے کی تھی اور اڑان کے وقت ایئرپورٹ پر طیارے میں بچے کا داخل ہونے کا معاملہ ناقص سیکورٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -