بھارت کی ریاست کرناٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمسن بچہ بوتل کا ڈھکن نگل جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو موگا ضلع میں بچے نے گھر میں کھیلتے ہوئے بوتل کا ڈھکن منہ میں ڈالا جو اچانک اس کے گلے میں پھنس گیا۔
جب ڈیڑھ سالہ بچے کو سانس لینے شدید دشواری ہونے لگی تو والدین اس کو لے کر فوری طور پر شکاری پورہ اسپتال پہنچے لیکن بدقسمتی سے معصوم راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔
ڈیوٹی ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دیا۔
گزشتہ سال تروچی ضلع میں 9 ماہ کا بچہ غبارہ نگلنے کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ بچے کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا تھا۔
ریاست کیرالہ کے علاقے کڈنگلور میں 3 سالہ بچہ سکہ نگلنے سے ہلاک ہوگیا تھا لیکن والدین نے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا تھا۔
جب معصوم کی ایکسرے رپورٹ سامنے آئی تو اس میں دیکھا گیا تھا کہ بچے کے پیٹ میں سکہ موجود ہے جو اس کی موت کا باعث بنا تھا۔