The news is by your side.

Advertisement

کراچی کےاسٹریٹ کرائم میں بچوں کے استعمال کا انکشاف

کراچی : اسٹریٹ کرمنلز بچوں کا استعمال کرنے لگے، پولیس سے بچنے کیلئے بچوں کو ڈھال بنایا جاتا ہے ۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی نئی چال، پولیس سے بچنے کیلیے بچوں کا استعمال کرنے لگے، سی سی ٹی وی فوٹیج انتیس دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں ہوئی واردات کی ہے۔ بائیک سڑک کنارے کھڑے شخص کے پاس رکی، پیچھے بیٹھا لڑکا اترا، بیچ میں بیٹھے بچے نے اسے پستول تھمایا اور اس نے کارروائی شروع کردی۔

لٹنے والا شخص بھاگا تو پیچھے سے ملزم نے فائرنگ کردی، ٹارگٹ کلنگ نہیں اسٹریٹ کرائم کا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون اور اطراف میں چار رکنی گروہ پولیس سے بچنے کے لیے ایک بچہ درمیان میں بٹھاتا ہے، جس کی وجہ سے انھیں روکا نہیں جاتا اور احتیاط کیلئے پستول بھی بچے کے پاس ہی رکھواتے ہیں۔

واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوچکی جلد گرفت میں ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں