تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سوڈان، فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

خارطوم: سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے دارفور میں فوجی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

فوجی ترجمان کے مطابق طیارے نے دارالحکومت الجینیا میں امداد فراہم کرنے کے بعد اڑان بھری تھی اور ٹیک آف کے 5 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان عامر محمد الحسن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 7 ارکان، 3 جج اور 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا، مسافر طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

عامر محمد الحسن کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوڈان کے بیشتر فوجی اور سویلین بیڑے پرانے سوویت ساختہ طیاروں پر مشتمل ہیں اور حالیہ برسوں میں ملک کو کئی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ فوج اکثر تکنیکی پریشانیوں اور خراب موسم کو قرار دیتی ہے۔

سوڈان کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے نے مغربی دارفور میں امداد فراہم کی تھی جو اس ہفتے کے شروع میں قبائلی جھڑپوں سے لرز اٹھا تھا، ان جھڑپوں میں 48 افراد ہلاک اور 241 زخمی ہوگئے تھے۔

سوڈان کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق الجینیا میں دو گروپوں کے مابین جھڑپوں میں متعدد گھروں کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -