تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مسجد الحرام میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی بغیر اجازت مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے والدین کے ساتھ اجازت کے بغیر مسجد الحرام آ سکتے ہیں جبکہ اس عمر سے زیادہ بچوں کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

سیاحت اور وزٹ ویزوں پر آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں، ہر ویزے پر عمرے کی اجازت ہوگی۔ نجی اور فیملی ویزے پر آنے والے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ لے سکتے ہیں۔

عمرے کے لیے مکمل ہیلتھ انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کے مطابق نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار ہے۔ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کر دی گئی۔

Comments

- Advertisement -