جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

لاہور میں دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوٹ لکھپت میں دو کمسن بچے پراسرارطورپرریس کورس کے حوض میں مردہ پائے گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہورریس کورس سے دو بچوں کی لاشیں دریافت ہوئیں جن کی عمریں 8 اور9برس کے لگ بھگ ہیں۔

ریس کورس کے حوض میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے بچوں کے نام شفقت اورناصربتائے گئے ہیں، دونوں بچے گزشتہ رات سے لاپتہ تھے اوران کی تلاش جاری تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بظاہرایسا لگتا ہے کہ دونوں بچے حوض میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوئے ہیں تاہم ممکنہ طور پریہ دوہرے قتل کی واردات بھی ہوسکتی ہے۔

دونوں بچوں کی میتیں مذکورہ حوض سے نکال لیں گئی ہیں اورانہیں تفتیش کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں