تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

الحمرا میں پندرہ روزہ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ “ کا آغاز

لاہور:آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ “کا آغازکردیا گیاہے،15 روزہ ورکشاپ میں8سال سے 17سال تک کے بچوں کو سٹیج ڈرامہ اور اداکاری کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ورکشاپ کے پہلے روز ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ بچوں کا اداکار ی و تھیٹر کے شعبے میں دل چسپی دیکھ کر بہت اچھا لگا،بچوں کواس تربیتی ورکشاپ کی اشد ضرورت تھی، جس کا آغاز کردیا گیاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کا ان کی صلاحیتوں کے مطابق عملی میدان کا انتخاب کروانا وقت کی ضرورت ہے ، الحمرا کے پلیٹ فارم سے تربیت حاصل کرنے کے بعد انہی بچوں سے مستقبل کے اسٹار بنیں گے،تھیٹر اور اداکاری میں پاکستان دنیا بھر میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے،ہمارے اداکاروں میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

اس شعبہ کی تر ویج و ترقی میں الحمرا کا کردار مثالی ہے جبکہ دوسری طرف الحمرا میں جاری ” آئل پیٹنگ ورکشاپ “ میں نوجوان مصور بے حد محنت سے سیکھ رہے ہیں، اساتذہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں نوجوان مصوروں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الحمرا آرٹ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقداما ت کررہا ہے جس کے مثبت نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ورکشاپ مکمل کرنے پر بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -