کم عمرلڑکے پولیس موبائل میں گھومتے رہے، ویڈیو وائرل، ڈی ایس پی معطل police mobile
The news is by your side.

Advertisement

کم عمرلڑکے پولیس موبائل میں گھومتے رہے، ویڈیو وائرل، ڈی ایس پی معطل

کراچی: شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں کم لڑکے پولیس موبائل میں گھومتے رہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر مسعود کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس موبائل نہ ہوگئی پبلک سواری بن گئی ہے، بہادر آباد میں کم لڑکے پولیس موبائل میں گھومتے رہے، موبائل میں ہوٹل پہنچے، مزے سے بیٹھ کر چائے کا لطف اُٹھایا۔

لڑکوں کے زیر استعمال موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور کی نکلی، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر مسعود کو معطل کردیا ہے۔

واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔

غفلت برتنے پر آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی ماڑی پور کو معطل کردیا ہے جبکہ معاملے کی مزید چھان بین اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں