تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لیاری جنرل اسپتال میں بچوں کے شعبہ حادثات کا افتتاح

کراچی: لیاری جنرل اسپتال میں بچوں کے شعبہ حادثات سمیت 3 سہولیات کا افتتاح کردیا گیا۔ نئے تعمیر شدہ شعبے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے جنرل اسپتال میں بچوں کے شعبہ حادثات، ہیپاٹائٹس کلینک اور ڈاؤ لیبارٹری سروس کا آغاز کردیا گیا۔

اسپتال میں مختلف شعبوں کا افتتاح سیکریٹری صحت سندھ فضل اللہ پیچوہو نے کیا۔

اسپتال میں نو تعمیر شدہ بچوں کا شعبہ حادثات 54 بستروں پر مشتمل ہے اور جدید طرز کا بنایا گیا ہے۔ تمام شعبے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ اسپتال میں میسر تمام سہولتیں مریضوں کے لیے مفت ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -