جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

عائزہ دانش کے فوٹو شوٹ میں بچوں کی انٹری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اور خوبصورت جوڑی عائزہ اور دانش کے فوٹو شوٹ میں روتے بچوں نے انٹری دے ڈالی۔

اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور ان دنوں پاکستان سے باہر سیر سپاٹے کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے کرائے گئے ایک فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر عائزہ خان کی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ فوٹو شوٹ کرانی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہوٹل کی گیلری میں دونوں اداکار فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہیں کہ اتنے میں کیمرہ کمرے کی شیشے کے سلائیڈ والے دروازے کی جانب گھومتا ہے۔

شیشے کے پیچھے اداکارہ کا بیٹا ریان تیمور زاروقطار روتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ ریان کے ساتھ ہی اس کی بہن حورین بھی کھڑی ہے لیکن وہ خاموش نظر آرہی ہے۔

 

اس موقع پر دونوں اداکار اپنے بچوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

عائزہ کے پرستار اس ویڈیو سے خاصے محظوظ ہورہے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اس سے قبل بھی اپنے بچوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے اس فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک کروڑ فالوورز ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں