اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ گاؤں پیرسوہاوہ میں پیش آیا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں غلام مصطفی، زبیر اقبال اور پرویز شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں بلال مصطفی، عمیر اقبال، عدیل، گلفام اور سدرہ زخمی ہوئے۔
- Advertisement -
حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اس میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔