لاہور کے چلڈرن اسپتال عملے پر بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگ گیا۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر میڈیکل چلڈرن اسپتال کو رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق بچے کو اس کے والد نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا حالت تشویشناک ہونے پر بچے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنےکی ضرورت تھی، والد سے بچہ وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے خلاف اہل خانہ نے بچہ ڈسچارج کروا لیا، اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کہیں بھی بچہ تبدیل نہیں ہوا، اہلخانہ تمام ڈاکومنٹس پر دستخط کرنے کے بعد اسپتال سے نکلے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو تبدیل کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔