تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چلی میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی

سانتیاگو: چلی میں 7.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 تھی جب کہ اس کا مرکز چلی کے جنوب میں پیورٹو مانٹ سے 225 کلو میٹر دور تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ شہریوں کو ساحلی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے لیکن بعد ازاں زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی۔

زلزے کے باعث اکیس ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد چلی نیوی نے بھی سونامی وارننگ جاری کردی تھی، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں : چلی میں 8.3 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، سونامی وارننگ جاری


یاد رہے گزشتہ سال ستمبر میں چلی کے دارلحکومت سنتیاگو میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئریز تک محسوس کیے گئے، زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹونگوائے، کوکمبو، پیرو، ہوائی اور ارجنٹائین کے چند صوبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2010 میں بھی چلی میں 8.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس سے پانچ سو سے زائد افراد ہلاک اور دو سو سے زائد گھر تباہ ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -