تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بچی کی موت سے چند لمحے قبل کھیلنے کی ویڈیو

سڈنی: آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ میں 90 کلو وزنی ٹائر کے نیچے دب کر مرنے والی 7 سالہ بچی کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی للی ڈوروگ کی موت اگست میں اُس وقت ہوئی جب وہ اپنے والد کے دفتر کے باہر کھیل رہی تھی۔

بچی کی موت سے چند لمحہ قبل کی ہنستی کھیلتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک اسٹینڈ پر چڑھنے کی کوشش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے اسٹینڈ پر چڑھنے کے چند لمحے بعد 90 کلو گرام وزنی ٹائز اُس پر گرا جس کے نیچے دب کر وہ ہلاک ہوگئی تھی۔

والد کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے میں انصاف نہیں ملا کیونکہ پولیس نے ’ذمہ دار ‘ کو بے قصور قرار دے کر واقعے کو محض حادثہ قرار دیا ہے۔ والد کا ماننا ہے کہ اُن کی بیٹی کی موت ٹائر کے مالک کی غفلت سے ہوئی ہے۔

بچی کے والد مائیکل کا کہنا ہے کہ یہ ٹائر اُن کے پڑوس میں واقع صنعتی یونٹ کی بالکونی میں اس طرح رکھا ہوا تھا کہ وہ چھجے سے آدھے سے زیادہ باہر تھا۔

مائیکل نے بتایا کہ ’حادثے سے چند لمحے قبل بیٹی اپنی بہن کے ساتھ میرے دفتر کے باہر فرنیچر پر چڑھنے کی کوشش کررہی تھی، وہ کھیلنے میں مصروف تھی کہ اسی دوران ہماری دنیا اجڑ گئی‘۔

Comments

- Advertisement -