تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بہادر بچی نے خود کو اغوا ہونے سے کیسے بچایا؟ ناقابل یقین ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکا میں 11 سالہ بچی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا کار سے مقابلہ کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچی کی بہادری کا یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکیمبیا ریجن میں پیش آیا جہاں ملزم جیسے ہی بچی کو اغوا کرنے کے لیے لپکا تو اس نے بھی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے بعد اغواکار دم دبا کر بھاگ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح 7 بجے کے قریب بچی بس اسٹاپ کے پاس کھیل رہی تھی کے اس دوران اغو کار گاڑی سے اترا اور بھاگتا ہوا بچی کے پاس آیا جیسے ہی اس نے لڑکی کو اٹھانے کی کوشش تو وہ اپنا بیگ اٹھا کر فرار ہونے لگی، ملزم نے کمسن کو تقریباً پکڑ ہی لیا تھا کہ بچی نے ہاتھ پاؤں پٹخنا شروع کردیا۔

بچی کی مزاحمت سے ملزم زمین پر گر پڑا اس دوران بچی بھی لڑکھڑائی بعد ازاں اغوا کار ڈر کے مارے فرار ہوگیا۔ جبکہ گیارہ سالہ لڑکی اپنی جان بچاتے ہوئے مخالف سمت کی طرف دوڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چاقو بردار تھا جس کی شناخت 30 سالہ جیرڈ کے نام سے ہوئی۔ اغوا کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -