بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نوجوان پر قسمت مہربان، حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ویتنام میں ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں ایک جم میں چھت کا پنکھا اچانک گر گیا جس کی زد میں آنے سے نوجوان بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جم میں دو نوجوان محو گفتگو ہیں کہ اسی دوران پنکھا نیچے آگرتا ہے، نوجوان اچھل کر سائیڈ پر ہوجاتا ہے اور خوش قسمتی سے حادثے سے محفوظ رہتا ہے۔

- Advertisement -

جم میں موجود لڑکے حیران ہوکر کبھی نیچے گرے پنکھے اور کبھی چھت کو تکتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کافی عرصے سے میرا یہی خوف رہا ہے اسی وجہ سے میں پنکھے کے نیچے نہیں سوتا ہوں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں میرے ساتھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں