تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین کے پہلے مسافر بردار جہاز کی کامیاب پرواز

بیجنگ: چین میں مقامی طور پر بنائے جانے والے پہلے مسافر بردار طیارے سی نائن  ون نائن کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کامیاب ہوگیا، جہاز میں 158 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی مقامی کمپنی کومیک کی جانب سے تیار کردہ مسافر بردار طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز شنگھائی کے پوڈونگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑائی گئی۔

آزمائشی پرواز کے دوران جہاز نے ایک گھنٹے تک دس ہزار فٹ کی بلندی پر  پرواز کی اور کامیاب تجربے کے بعد پرواز کو باحفاظت اتار لیا گیا، آزمائشی پرواز کے موقع پر ہزاروں افراد ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

آزمائشی پرواز میں عملے کے ارکان، پانچ پائلٹس اور انجینئرز سوار تھے۔ پرواز سے قبل سرکاری ٹیلی ویژن سے باقاعدہ خبر نشر کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ طیارہ تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اڑنے اور دس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آزمائشی پرواز میں جہاز اڑانے والے پائلٹ چائی جون نے کہا کہ ’’مجھے طیارے پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ کسی بھی پائلٹ کو جہاز کی حالت دیکھ کر طیارے کی حقیقت کا علم ہوجاتا ہے‘‘۔

واضح رہے مسافر بردار جہاز کی تیاری 2008 سے شروع کی گئی تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس کی آزمائشی پرواز 2014 میں مؤخر کی گئی تھی، کامیاب تجربے کے بعد چین طیارہ بنانے والے ممالک کی صف میں کھڑا ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -