نیو یارک (10 مارچ 2026): اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان رجیم پر شدید تنقید کر دی۔
طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلیے سنگین خطرہ ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کو لوگوں کو ناجائز حراست میں لینے والی ریاست قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ خوارج، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پڑوسی ممالک کیلیے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
فوکونگ نے کہا کہ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتا ہے، افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں، افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔
دوسری جانب، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کیلیے سنگین چیلنج ہے، افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا۔
واضح رہے کہ دنیا کی آوازیں پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


