ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کرنے پر چین برہم

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے وزارت حیاتیات و ماحولیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنا انسانیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

جاپان نے حالیہ دنوں میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے نکلنے والے جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کیا ہے، چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات اس پر کافی برہم نظر آتا ہے جب کہ اسے غیرذمہ دارانہ عمل سے بھی تعبیر کیا جارہا ہے۔

چینی عہدیدار نے کہا کہ جاپان نے فوکوشیما پلانٹ کا جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جاپان انسانیت کی فلاح و بہبود پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے، یہ انتہائی خود غرض اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزارت حیاتیاتی ماحول کی کاوشوں کے باعث چین نے حیاتیاتی ماحول کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران چین کی جانب سے ماحولیاتی تمدن کی تعمیر اور حیاتیاتی ماحول کےتحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں