جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کس ملک کے شہری بغیر ویزا چین میں داخل ہو سکیں گے؟ بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ(30 جنوری 2026): چین نے برطانوی شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیدی۔

چینی صدر شی جن پنگ اور برطانی وزیرِا عطم کی ملاقات کے بعد چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی ہے۔

چین اور برطانیہ نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے، ویزا فری سہولت برطانوی کمپنیوں کے لیے چین میں توسیع آسان بنائے گی، چین کی جانب سے ویزا فری اسکیم کا مقصد برطانیہ کی سروسز سیکٹر کو بڑھانے اور معیشت میں ترقی دینا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دورہ چین کو برطانیہ کیلئے ترقی کا موقع قرار دیا، وزیرِ اعظم اسٹارمر نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یہ فیصلہ تجارتی مواقع بڑھانے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

اسٹارمر کے مطابق برطانوی کمپنیوں نے طویل عرصے سے چین میں اپنے کاروباری نیٹ ورک کو وسعت دینے کے مواقع مانگے تھے اور ویزا آسانی سے یہ عمل مزید ممکن ہوگا جس سے برطانیہ میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

چین کے اس فیصلے سے برطانیہ ان 50 ممالک میں شامل ہو جائے گا جنھیں چین ویزا فری سفر کی سہولت دیتا ہے جن میں فرانس، اسپین، اٹلی اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

اس وقت تک چین کا ویزا برطانوی شہریوں کے لیے تقریباً £100 سے زائد میں پڑتا ہے اور عموماً ایک ہفتے میں تیار ہوتا ہے جبکہ اضافی فیس پر اسے تیز بھی کیا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں