The news is by your side.

Advertisement

چینی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی، چین ناراض

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے چینی درآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کو فری ٹریڈ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے.

مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان نے مختلف چینی درآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، حکومت نے اسٹیل، لوہے کی مصنوعات اور دیگر اشیاء پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے۔

چین کے مطابق یہ ڈیوٹی پاک چائنا فری ٹریڈ معاہد ے کی خلاف ورزی ہے۔

پاک چائنا ایف ٹی اے کے چھٹے سالانہ اجلا س کے موقعے پر دونوں ممالک کے درمیان اختلاف سامنے آئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ میں کمی کے طریقہ کار پر بھی اختلاف نظر آیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ایم ایف این اسٹیٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کا فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں