تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

چین نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلیے عالمی برادری سے اپیل کر دی

بیجنگ: چین نے قرضوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان کے معاشی استحکام کیلیے عالمی برادری سے اپیل کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کیلیے عالمی برادری مدد کرے، قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں، مالیاتی ادارے پاکستان کیلیے مثبت کردار ادا کریں، پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ چند امیر ممالک کی سخت اقتصادی پالیسیاں پاکستان جیسے ممالک کیلیے معاشی بحران کی بڑی وجہ ہیں، ان ممالک کی مالیاتی پالیسیاں پاکستان اور دیگر ممالک کی معاشی مشکلات بڑھا رہی ہیں۔

ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے استحکام کیلیے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ چین نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ہی پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز کا قرض فراہم کر دیا۔ جمعہ کے روز چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا تھا کہ چینی قرض سے اسٹیٹ بینک کے زخائر میں اضافہ ہوگیا جو بڑھ کر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔

Comments