تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آرمی چیف سے چین کےفوجی کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل چاؤچونگ چی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سی پیک سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق عوامی جمہوری چین کی عوامی لبریشن آرمی کے کمانڈر ژہاؤزونگ چی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی دورہ کیا اور جنرل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

چینی فوج کے ویسٹرن تھیٹرکےکمانڈر کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارد آف آنرز پیش کیا گیا جب کہ چین لبریشن آرمی کے جنرل نے ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

جنرل ژہاؤ زونگ نے دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خطے میں سکیورٹی سےمتعلق باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاقتصادی راہداری کی سکیورٹی کےحوالےسے پاک فوج کے بھرپور تعاون کےعزم کااعادہ کیا اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات زیرِ بحث لائے گئے۔

دونوں عسکری رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور پیشہ ورانہ مہارت میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -