The news is by your side.

Advertisement

چین میں نئی گاڑیوں کا سالانہ میلہ سج گیا

بیجنگ :  چین میں گاڑیوں کی سالانہ  نمائش میں پیش کی جانے والی  جدید گاڑیوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد  دیگر ممالک سے چین پہنچ شروع ہوگئی۔

C1

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی چین میں دنیا کا سب سے بڑا کار میلہ سج گیا۔ جدید ماڈل کی دیدہ زیب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے عوام کی توجہ حاصل کرلی۔

C5

سال 2016-2017 کے لئے کمپنیز کی جانب سے سبقت حاصل کرنے اور صارفین کو متاثر کرنے کے لئے نت نئے ڈیزائن والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلس فروخت کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ الیکٹرک اور خودکار نظام سے چلنے والی گاڑیاں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

C6

 

واضح رہے اس میلے میں دنیا بھرمیں گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیز نے صارفین کو متاثر کرنے کے لئے بی ایم ڈبیلو،رولز رائس ،مرسڈیز کے علاوہ مختلف اقسام کی لگژری اور اسپورٹس کار پیش کی ہیں۔

C7

ایونٹ 25 اپریل  2016 سے 4 مئی 2016 تک چین کے انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو داخلے کی اجازت 29  اپریل سے 4 مئی تک دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں