جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

چین کا ایران جنگ بندی میں توسیع پر بڑا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں فریقین کی حمایت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنگ اور امن کے درمیان موجودہ علاقائی صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے۔

ترجمان کے مطابق جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کی کوشش سب سے بڑی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے۔

ایران نے اقوام متحدہ سے بحیرہ عمان میں امریکی کارروائی کی مذمت کا مطالبہ کر دیا

دوسری جانب تہران نے ڈائیلاگ کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر خود ہی جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں